یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل فائر

ریاض: یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تاہم سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل الیماما پیلس کو بیلسٹک میزائل سے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی اتحادی فورسز نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا، میزائل حملے کے وقت الیماما پیلس میں سعودی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یمن سے حوثی باغیوں نے متعدد بار سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کی جب کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے متعدد بار ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کو میزائل ایران فراہم کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

19 تبصرے “یمن سے ایک بار پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل فائر

  1. kamagra oral jelly price in india
    kamagra oral jelly amazon nederland tx
    kamagra shop deutschland erfahrungen
    kamagra gel forum hr

اپنا تبصرہ بھیجیں