دو سال بعد خواجہ سعد رفیق کی خوبصورت خاتون اینکر سے خفیہ شادی کی تصدیق کر دی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور خواجہ سعد رفیق نے خوبصورت خاتون اینکر کے ساتھ دوسری خفیہ شادی کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد خواجہ سعد رفیق پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے۔

ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی۔

انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )پر پروگرام کرتی ہیں۔
دو برس قبل جب خواجہ سعد رفیق کی خاتون اینکر کے ساتھ خفیہ شادی کا سکینڈل سامنے آیا تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے اس خبر کو سازش قرار دیا تھا تاہم اب انہوں نے اعتراف کر لیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا ان پر خوب تنقید کر رہا ہے جن میں زیادہ تر صارفین تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ریحام خان اور پھر بشریٰ مانیکہ سے شادی کی خبروں پر گھٹیا مہم چلوانے والے لیگی رہنما اب خاموش کیوں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ جس انداز میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے ریحام خان کی شادی پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اب خواجہ سعد رفیق کس منہ سے عوام میں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں