تحریک انصاف جیتی ہوئی نشستیں ہارنے لگی

اسلام آباد : این اے 190ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 190میں بازی پلٹ گئی ہے اور تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہو گئی ہے۔ حلقہ کے نئے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےامیدوار ذوالفقار کھوسہ کو شکست ہو چکی ، انہوں نے 71ہزار 964ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امجد فاروق 72ہزار 189ووٹ لیکر کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کامیاب قرار پائے تھے تاہم نئے نتائج نے بازی پلٹ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں