عمران خان کی جانب سے بھی ہاں!نواز شریف کی چند روز میں بیرون ملک روانگی

اسلام آباد : پاکستان کے قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نگران حکومت کے ساتھ این آر او کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،جیل سے پمز ہسپتال میں منتقلی این آر او کا پہلا حصہ ہے جبکہ میاں نواز شریف بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ میں اڈیالہ جیل سےباہر علاج نہیں کرائوں گا۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ میاں نواز شریف پمز ہسپتال جانے کے بعد اگلا سفر دبئی یا لندن کا کرینگے۔ بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہونے کا بہانہ بنایا جائے گا جبکہ عمران خان اپنی حکومت کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے یہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں