نمبر گیم پی ٹی آئی کےحق میں نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ نمبر گیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں نہیں، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم کے لیے مشترکہ امیدوار لانا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس کی ساری سیاست کا دارو مدار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر ہے، اب دیکھتے ہیں متحدہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں ان سے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں