بائیکاٹ مہم کمزور پڑنے کے بعدمری میں ایک اور شرمناک واقعہ

مری : مری میں سیاحوں پر ایک بار پھر تشدد، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے مری کے بائیکاٹ سے بھی کچھ نہ سیکھا، سیاحوں کا رش بڑھا تو ایک بار پھر تشدد شروع ہو گیا، خاتون کے ساتھ آئے افراد پر پولیس کی موجودگی میں تشدد کیا گیا، ٹی وی ذرائع کے مطابق مری کے مقامی لوگ ایک سیاح خاتون پر تشدد کر رہے تھے،وہ خاتون اس موقع پر چیختی چلاتی رہی وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے بھی کوشش کی چھڑانے کی لیکن وہ بھی بے بس تھے، مقامی لوگ اس خاتون پر مسلسل تشدد کر رہے تھے، مری میں پہلے بھی تشدد کے واقعات ہوئے ہیں اور ہفتہ کے روز بھی خاتون سیاح پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، اس موقع پر اردگرد موجود سیاح بھی انتہائی خوفزدہ نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں