موٹاپا اور توند تیزی سے کم کرنے کیلئے نئی چائے آج سے ہی استعمال کریں

طبی ماہرین کی طرف سے موٹاپا اور توند (پیٹ) کم کرنے کیلئے ایک نئی قسم کی تجویز اور تحقیق سامنے آئی ہے۔

اس منفرد قسم کی نئی چائے کے استعمال سے انسان بہت جلد نہ صرف موٹاپہ کنٹرول کر سکتا ہے بلکہ اس تیزی کے ساتھ کم بھی کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ منفرد چائے روز ٹی یعنی گلاب کی چائے، بہت تیزی سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتی ہے۔

تحقیق کہتی ہے کہ یہ توند سے نجات دلانے کے ساتھ مختلف طبی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں جسیے جلد کی صحت بہتر جبکہ بال بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتے ہیں جبکہ اس کی مہک ذہنی تناؤ دور کرنے کے ساتھ مزاج خوشگوار بناتی ہے۔

اس چائے کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک سے 2 کپ تازہ گلاب کی پتیاں لیں اور انہیں پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ اس کے بعد ساس پین میں ڈال کر اسے 3 کپ پانی سے بھردیں اور پانچ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد پانی کو چھان کر کپ میں ڈال دیں، اس میں شہد کو شامل کردیں یا پھر ایسے ہی پی لیں۔

جسمانی وزن کیسے کم ہوگا؟

یہ چائے اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات رکھتی ہے، جس سے جسمانی وزن کم کرنے کی کوششیں زیادہ بہتر ہوتی ہیں، اسی طرح یہ چائے نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتی ہے اور صحت مند نظام ہاضمہ موٹاپے سے نجات کے لیے ضروری ہے، روزانہ ایک سے 2 کپ اس مشروب کو پینا توند سے جلد نجات دلاسکتا ہے۔

لازمی پڑھیں۔۔۔

اس سے ہٹ کر یہ چائے پیشاب کی نالی میں سوزش کی روک تھام بھی کرتی ہے اور زہریلے مواد کو خارج کرتی ہے، جس سے بھی جسم کے لیے صحت مند وزن برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

یہ چائے کیفین فری ہوتی ہے اور پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتی ہے جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ملتی ہے اور اس سے بھی توند سے نجات میں مدد ملتی ہے۔

یہ چائے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور اس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی کی موجودگی ہے جو مختلف اقسام کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جسمانی مدافعتی نظام جتنا مضبوط ہوگا، موٹاپے سے نجات بھی اتنی ہی آسان ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں