اس سال سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیوز کی فہرست جاری

یوٹیوب نے 2018 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول یا وائرل ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔اس لسٹ کوٹاپ میوزک اور ٹاپ ٹرینڈنگ کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب ویوز، لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل 10 ویڈیوز کو گوگل کے اس ویڈیو پلیٹ فارم پر 63 کروڑ بار سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ویت نام کے ای گلوکار لام چان کھانگ کی میوزیکل کامیڈی فلم ان ویڈیو کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے جسے سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے ۔نویں نمبر پربھارت کے مقبول ترین یوٹیوب اسٹار امیت Bhadana کی تیار کردہ بہن بھائی کی اسکول لائف کے گرد گھومتی ویڈیو ہے جس میں بہن بھائی کی درمیان لڑائی کو دلچسپ انداز سے دکھایا گیا ہے۔آٹھویں نمبر پر وٹیوب اوریجنلز : کوبرا کائی پہلی قسط ہے ۔

ساتویں نمبر پرخندق نما سوئمنگ پول تیار کرنے کی ویڈیو ہے جس میں زندگی کے تحفظ کی ٹغرکس بتانے والے یوٹیوب چینیل Primitive Survival Tool کی جانب سے خندق جیسا سوئمنگ پول تیار کرنے کی ویڈیو اس سال کافی مقبول ثابت ہوئی ہے۔چھٹے نمبر پر فیفا ورلڈ کپ میچ رہا ،فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دیگر میچز یوٹیوب پر دیکھے گئے ہوں یا نہیں مگر 2 فیورٹ سمجھی جانے والی ٹیموں پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلے گئے میچ کی جھلکیاں ضرور سب سے زیادہ پسند کی گئیں پانچویں نمبر پر رواں سال Yanny یا Laurel سننے کا معاملہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور اس حوالے سے ‘سائنسی وضاحت’ پر مبنی ویڈیو بھی یوٹیوب پر وائرل ہوگئی تھی۔

چوتھے نمبر پروال مارٹ کے ایک اسٹور میں بچے کے گانے کی اس ویڈیو میں بظاہر تو ایسا کچھ خاص نہیں مگر پھر بھی یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی ۔تیسرے نمبر پر بریک اپ ویڈیو رہی ،یوٹیوب کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک لیزا کوسی اور ڈیوڈ ڈوبرک کی اس ویڈیو کو چوبیس گھنٹے میں ہی 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

دوسرے نمبر پر Dudi Perfect نامی ویڈیو آئی ،اس ویڈیو کو دیکھیں تو یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ 2018 کی دوسری مقبول ترین ویڈیو ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو حقیقی زندگی کی ٹرکس کچھ زیادہ ہی پسند آئی تھیں۔پہلے نمبر پر ٹو آر ڈاٹررہی جس میں کائیلی جینر کی بیٹی کی پیدائش کے بعدزچگی کے راز بتائے جسے 2018 میں دنیا کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیو قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں