امریکی گلوکارہمائلی سائرس نےآسٹریلوی اداکارکیساتھ شادی کا اعلان کردیا

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس کی شادی کی افواہیں کافی عرصہ سے زبان زدعام تھیں لیکن بالآخرانہوں نے خود آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے رواں سال 23 دسمبر کو لیام ہیمزورتھ سے شادی کی۔جبکہ انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے ان کے ساتھ رشتے میں منسلک ہیں۔

مائلی سائرس نے ایک اور تصویر اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ چند روز قبل مائلی سائرس کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے کے بعد ایسی خبریں سامنے آرہی تھی کہ انہوں نے خفیہ منگنی کرلی ہے، جبکہ اس وقت تک گلوکارہ نے خود اپنے لیام سے رشتے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

مائلی کا شمار امریکا کی کامیاب گلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے، ان کے بینگرز اور ینگر ناؤ نامی المبز بھی سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

مائلی ہین مونٹانا نامی سیریز میں بھی مرکزی کردار نبھایا، جس میں ان کے کام کو شائقین نے خوب سراہا۔

دوسری جانب 28 سالہ لیام ہیمزورتھ کی بات کی جائے تو وہ ’دی ہنگرز گیم‘ جیسی فلم میں کام کرچکے ہیں۔لیام مشہور اداکار کرس ہیمزورتھ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں