شکست دیکھ کر آسٹریلوی کرکٹ شائقین آپے سے باہر

میلبور ن : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبورن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم پر نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کے مشہور بے 13 سے کچھ شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے آوازیں کسیں کہ ہمیں اپنا ویزا دکھاؤجبکہ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے بھارتی شائقین نے بھی شکایت کی کہ انہیں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔غیر ملکی میڈیا نے جملے کسنے والے شائقین کی ویڈیو کرکٹ آسٹریلیا کو فراہم کی، جنہوں نے یہ ویڈیو وکٹوریہ پولیس اور گراؤنڈ کی مینجمنٹ کو فراہم کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے میچز میں شائقین، کھلاڑیوں یا اسٹاف کی جانب سے کسی بھی قسم کی تضحیک یا نسل پرستانہ حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور شائقین اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت اسٹیڈیم اسٹاف یا سیکیورٹی سے کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی اور وکٹوریا پولیس نے ایک خاص حصے میں موجود شائقین کے رویے کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نامناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے بقیہ حصے میں بھی شائقین کے رویے کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں