پاکستانی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کا موسیقار روبن گھوش کو خراج عقیدت

کراچی : برٹش پاکستانی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے نامور موسیقار روبن گھوش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سپر ہٹ پاکستانی فلم آئینہ کا مشہور گیت ’’وعدہ کرو سجنا‘‘ نئے انداز میں گا کر77 ء کے شاندار فلمی دور کی یادیں تازہ کردیں۔گانے کی کامیابی پر سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ جب تک فلموں کے گانے مقبول نہیںہوں گے، فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ گانے میں سائرہ پیٹر کا ساتھ لندن کی انگریز گلوکاراؤں نے دیا جو گانے کی ریکارڈنگ کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئی تھیں۔یاد رہے کہ یہ مقبول ترین گیت پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے وقتوں کے دوران مشہور فلمی جوڑی ندیم اور شبنم پر فلمایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں