ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مور وزن بڑھنے کے باعث بیروزگاری کا شکار

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی معصوم شکل اداکارہ ڈریو بیری مور وزن بڑھنے کے باعث بیروزگاری کا شکار ہیں اور اب انہوں نے اس سے چھٹکارے کیلئے وزن کم کرنا شروع کیا جس کے بعد تین ماہ میں ان کا 25 پونڈ وزن کم ہو گیا ہے۔ڈریو بیری مور ہالی وڈ کی اے کلاس ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ دو بچوں کی ماں بھی ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنیایک پرانی اور نئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایک خصوصی ڈائٹ پلان اور ورزش پر عمل کرتے ہوئے تین ماہ میں اپنا پچیس پونڈ وزن کم کر لیا ہے۔ڈریو بیری مور اداکاری، پروڈکشن، ماڈلنگ کے علاوہ لکھنے کے میدان میں بھی نام کما چکی ہیں، انھوں نے چائلڈ سٹار کے طور پر کیرئیر شروع کیا اور ہالی وڈ فلم چارلی اینجلز سے شہرت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں