بھارتی شہری حلق صاف کرتے ہوئے ٹوتھ برش نگل گیا

ذرا سی بے احتیاطی انسان کو کسی بھی مشکل میں ڈال سکتی ہے اور لینے کے دینے پڑسکتے ہیں،بھارت میں ایک شخص حلق کی صفائی کے دوران حادثاتی طور پر ٹوتھ برش نگل گیا،جسے ڈاکٹرز نے اینڈو اسکوپی کے ذریعے نکالا۔

بھارتی دارالحکومت کے رہائشی 32سالہ ایوڈ کو ڈاکٹرز نے حلق کی صفائی کا مشورہ دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے وہ حلق کی صفائی کررہا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر ٹوتھ پیسٹ نگل گیا جو اُس کے پیٹ میں چلاگیا۔

فوری طور پرتو اُس نے اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا لیکن اگلی صبح جب وہ سوکر اٹھا تو پیٹ میں تکلیف محسوس کی جس پراُسے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

اُس نے ڈاکٹرز کو بھی نہیں بتایا کہ وہ ٹوتھ برش نگل چکا ہے،لہٰذا ڈاکٹرز نے پین کلرز کی مددسے اُس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

بعدازاں اینڈو اسکوپی کے ذریعے معلوم ہوا کہ ٹوتھ برش اس کے اوپری حصے میں پھنسا ہوا ہے، 12سینٹی میٹر لمبے ٹوتھ برش کو اینڈو اسکوپی کی مدد سے نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں