اسپین:سال نو کا جشن منانے والے میسکوٹس پر کتے کا حملہ

یوں تو نئے سال کا جشن دنیا بھر میں نت نئے اندازسے منایا گیا تاہم اسپین میں سال نو کی آمد جشن منانے والے میسکوٹس مشکل میں پڑ گئے جب اچانک ہی ایک آوارہ کتے نے میسکوٹ کو مشکوک سمجھ کر اس پر حملہ کر دیا۔

کارٹون کرداروں کا روپ دھارے ہوئے یہ میسکوٹ ادھر سے ادھر بھاگ رہا تھا جبکہ کتا تھا کہ اس کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہ ہوا اور اس کے پیچھے پیچھے دوڑ لگا دی ۔

یہ منظر دیکھ کر میسکوٹس کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے جمع ہونیوالے افراد اپنی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے جبکہ اس ویڈیو نے بھی سوشل میڈیاپر خوب دھوم مچائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں