نئے پاکستان میں کتنے میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی گئی ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بجلی کے مزید چار منصوبے مکمل ہو گئے ہیں اور ان سے مجموعی طور پر 300میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ان منصوبوں میں داﺅد ونڈ پراجیکٹ50میگاواٹ، سچل انرجی ونڈ فارم 50میگا واٹ، تھری گورجس سیکنڈ ونڈ فارم پراجیکٹ100میگا واٹ اور یو ای پی ونڈ فارم پراجیکٹ 100میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،، داﺅد ونڈ پاور پراجیکٹ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 1720ایکڑ رقبے پر لگایا گیا ہے جس پر ساڑھے 11کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہاں 33ونڈ ٹربائن جنریٹرز نصب کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک 1.5میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ باقی تینوں ونڈ پاور پراجیکٹس بھی ضلع ٹھٹھہ ہی میں لگائے گئے ہیں۔ ان میں سچل ونڈ پاور پراجیکٹ پر 11کروڑ ڈالر، تھری گورجس سیکنڈ ونڈ فارم پر 22کروڑ 40لاکھ ڈالر اور یو ای پی ونڈ پاور پراجیکٹ پر 25کروڑ 20لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں