فواد چوہدری نے علیمہ خان کے ذرائع آمدن بتادیے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے سوال پر کیا ۔

مریم اورنگزیب نے اس دوران استفسار کیا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے یہ پراپرٹی خریدی ؟ علیمہ باجی کے شوہر غالبا سرکاری افسر ہیں،جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے ، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔

ان کا کہناتھاکہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے،ماڈل ٹاؤن کےملزمان سوٹ ٹائی لگاکرپارلیمنٹ آتےہیں،انہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے جواباً کہا کہ فواد چوہدری پڑھتےکم ہیں میں نےانہیں پڑھنےکامشورہ دیاتھا،اعظم سواتی نے خود استعفا نہیں دیا،سپریم کورٹ نے لیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کےکیس کونواز شریف اورماڈل ٹاؤ ن سےتقابل کرنازیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں