جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایلبی مورکیل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

گزشتہ برس کئی مایہ ناز کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب نئے سال میں جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایلبی مورکیل نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

37 سالہ مورکیل نے 20 سال انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی، کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 58 ایک روزہ بین الاقوامی، 50 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اور تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 412رنز بنائے اور 77وکٹیں لیں۔

مورکیل نے 20سال پر محیط کیریئر کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسین یادوں کو کبھی نہیں بھلاسکوں گا۔

انہوں نے کرکٹ ساؤتھ افریقا اور جنوبی افریقا کی فرنچائز ٹیم ٹائٹینز کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں