آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس، سماعت کل ہوگی

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن آصف زرداری کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کل کرے گا۔

تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان کی درخواست پر ممبر سندھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا ۔

کل الیکشن کمیشن کا 4 رکنی کمیشن درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا ۔

پی ٹی آئی رہنما نے ریفرنس آصف زرداری کے نیویارک میں مبینہ اثاثوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں