’سندھ میں ایک اور صوبے کے خلاف ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہیں۔

گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کےخلاف ہے۔

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ،فیصل واوڈا، صدر الدین شاہ راشدی،سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم ،نصرت سحر عباسی اورنند کمار موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال ،وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے بعد صوبےمیں تقسیم کی ضرورت نہیں رہےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں