شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ان کے اعزاز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا.تقریب میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئرحکام بھی موجود تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ پاکستان پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پر تپاک استقبال اور پر تکلف ضیافت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اظہار تشکر کیا۔اس سے قبل راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں